ETV Bharat / state

مرادآباد: مولانا مشیر حسین نقوی کی یاد میں مجلس کا اہتمام - مولانا مشیر حسین نقوی کی مجلس سوئم

مولانا مشیر حسین نقوی نے ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی مجالس کو خطاب کیا اور اپنے خطاب میں صدائے کربلا کے پیغام کو عام کیا اور دنیاوی و دینی تعلیم اتحاد کو اپنی مجلسوں کا موضوع بنایا۔

مرادآباد:مولانا مشیر حسین نقوی کی مجلس سوئم منعقد کی

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 8:12 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سمبھل کے قصبہ سرسی سادات میں شیعہ عالم دین مولانا مشیر حسین نقوی کے سوم کی مجلس امام بارگاہ امام رضا میں منعقد کی گئی۔ اس مجلس کو مولانا منور حسین سرسی نے خطاب فرمایا، مجلس میں مرثیہ خوانی کے فرائض جناب نسیم الحسن اور ان کے ہم نواؤں نے انجام دئے۔

مرادآباد:مولانا مشیر حسین نقوی کی مجلس سوئم منعقد کی

مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا منور رضا نے فرمایا کہ مولانا مشیر حسین کا دنیا فانی سے کوچ کر جانا بے حد افسوسناک ہے کیونکہ مولانا مشیر حسین کی شخصیت نا صرف اہل بستی کے لئے بلکہ ہر طبقہ کے لئے اعلی طریقہ کار کا نمونہ ہے۔ انہوں نے قوم اور ملت کی خوب خدمت کی جس کے سبب اہل بستی اور تمام مذہب و ملت کے لوگ ان سے متاثر تھے۔

مولانا کی تعلیم مدرسۃ ناظمہ لکھنؤ سے ہوئی اس کے بعد انہوں نے گجرات، شام کے دمشق کے اعلی مدرسوں میں تعلیم حاصل کی۔ مولانا نے 47 سال تک قوم اور ملت کی خدمت کی اور چار شعبان بروز جمعہ 2021 کو مولانا کی حرکت قلب رکنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔

مولانا مشیر حسین نقوی نے ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی مجالس کو خطاب کیا اور اپنے خطاب میں صدا کربلا کے پیغام کو عام کیا اور دنیاوی و دینی تعلیم اتحاد کو اپنی مجلسوں کا موضوع بنایا۔ مولانا کی خدمات ان کو حیات جاوید عطا کر گئی ہیں، اس کی وجہ سے مولانا کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

مجلس کے اختتام پر انجمن غنچہ اسلام سرسی نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کر کربلا کے شہیدوں کو پرسہ دیا اور مولانا کی مغفرت کی دعا کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.