ETV Bharat / state

لکھنئو: سی بی آئی خصوصی عدالت میں پرکاش شرما کا بیان ریکارڈ کیا گیا

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 11:56 PM IST

پرکاش شرما لکھنؤ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں ہفتے کے روز تیسرے دن ایودھیا کے بابری انہدام کیس میں پہنچے۔ انہوں نے سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت سی بی آئی کے تیار کردہ 1024 سوالات کے جوابات دیئے۔

لکھنئو: سی بی آئی خصوصی عدالت میں پرکاش شرما کا بیان ریکارڈ کیا گیا
لکھنئو: سی بی آئی خصوصی عدالت میں پرکاش شرما کا بیان ریکارڈ کیا گیا

سی بی آئی عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد باہر آنے پر پرکاش شرما نے کہا کہ 'پورا مقدمہ سیاسی طور پر متحرک ہے۔ جب سپریم کورٹ رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ کر چکا ہے۔ تو اس صورتحال میں اس مقدمہ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ 'یہ معاملہ عدالت میں ہے لہذا اس بارے میں کچھ کہنا درست نہیں ہے۔

سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ایودھیا کیس میں ملزموں کے بیانات قلمبند کرنے کا عمل 4 جون سے شروع کیا ہے۔ پہلے دن وجے بہادر، رام ولاس ویدانتی، ونئے کٹیار سمیت متعدد ملزمان بیان ریکارڈ کروانے پہنچے۔ لیکن صرف وجے بہادر کے بیانات ہی ریکارڈ ہوسکے۔

سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں سی بی آئی کے طرف سے تیار کردہ 1024 سوالوں کا جواب دینا ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں 1 دن میں ایک ہی ملزم کے سوالات کے جوابات دینا ممکن ہو پا رہا ہے۔

سماعت کے دوسرے دن ملزم گاندھی یادو عدالت میں پیش ہوئے اور ان کے بیان ریکارڈ کرنے کا عمل مکمل ہوگیا۔ تیسرے دن کانپور کے رہائشی پرکاش شرما کے بیانات قلمبند ہوئے۔ توقع ہے کہ رام ولاس ویدانتی کا بیان پیر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.