مرادآباد کے تاج پور مافی علاقے میں رہنے والی ایک فیمیلی ایسی ہے، جن کے پاس رہنے کو گھر نہیں ہے۔
نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے جب اس جگہ کا معائنہ کیا تو نہ جانے کتنے خاندان ایسے تھے جن کے پاس رہنے کے لیے کوئی گھر نہیں ہے۔
لکڑیوں کے سہارے پلاسٹک کی چھت ڈال کر یہ لوگ انتہائی تنگ دستی میں رہنے کو مجبور ہیں۔
حالانکہ انہوں نے گھر بنوانے کے لیے کئی بار فارم بھرے لیکن آج تک کسی بھی سرکاری افسر نے یہاں آ کر معائنہ کرنے کی زحمت نہیں کی۔
آنکھوں میں آنسو اور دل میں آشیانے کی امید لیے اپنی زندگی گزار رہے ان افراد کا درد آخر کون سنے گا؟