متاثرہ لڑکی نے کہا کہ پولیس اہلکار نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کرتا تھا۔متاثرہ اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے رہنے والی ہے۔
لڑکی اپنے گھر والوں کے ساتھ مرادآباد پولیس افسروں کے پاس پہنچی لڑکی نے مظفرنگر کے تھانہ بڑھانا میں دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔متاثرہ نے پولیس اور اعلی افسروں سے ملاقات کرکے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
دراصل شاہ رخ نام کے پولیس اہلکار نے شادی کا وعدہ کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور شادی کے عین موقعے پر مکر گیا اور لڑکی سے شادی کرنے کے لیے منع کر دیا۔
ضلع مظفر نگر کے تھانہ بڑھانا میں ایک مہینے پہلے دفعہ 376 کے تحت جہیز کی مانگ کرنے کے تعلق سے مقدمہ درج کرایا ہے لیکن اس کے بعد بھی ملزم شاہ رخ مراد آباد کے تھانہ سول لائن میں تعینات ہے جس کی شکایت لے کر آج لڑکی اپنے گھر والوں کے ساتھ مرادآباد پہنچی اور ایس ایس پی دفتر کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ شادی کا وعدہ کر شاہ رخ نے جنسی زیادتی کی ہے ملزم نے شادی سے ٹھیک پہلے زیادہ جہیز کی مانگ کی اور شادی توڑ دی اب وہ ملزم شاہ رخ کی گرفتاری کی مانگ کرنے کے لیے مرادآباد آئی ہے۔ کیونکہ اس کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی وہ نوکری کر رہا ہے لڑکی نے اپنے گھر والوں کے ساتھ اور اعلی پولیس افسر آئی جی مرداباد کو شکایتی خط دیا ہے اعلیٰ پولیس افسر آئی جی رمت شرما نے ملزم شاہ رخ کے خلاف جانچ کا حکم کرتے ہوئے کارروائی کی بات کہی ہے۔