ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کی پولیس بھی ایسے افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ پولس نے اب ایسے بلا وجہ گھومنے والوں پر قدغن لگانا شروع کر دیا ہے۔
ایسا ہی ایک طریقہ گھومنے والوں نے نکالا ہے، جس میں اسپتال سے پرچہ بنوا کر دوا لینے کے بہانے گھوم رہے ہیں۔
پولیس بھی کم نہیں ہے، اس نے پرچوں کی جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس جانچ پڑتال میں کچھ پرچے خالی ملے تو کچھ پرانے پولیس کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں ایسے فرضی بائک سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پہلے تو ان بائک سواروں کی پٹائی کی گئی، پھر ان کی موٹر سائیکل بھی سیز کر دی گئی۔
پولس افسران نے ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ کیا ہے۔