ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کی فرینڈس کالونی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 60 کلو گانجا برآمد کیا ہے جس کی قیمت 20 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
موقع سے گاڑی سوار دو اسمگلر سریندر سنگھ اور سنیل سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کی ایک ساتھی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایس پی ڈاکٹر رامیش سنگھ نے بتایا کہ گانجا پکڑنے والے پولیس ٹیم کو سینئر ایس پی کے ذریعہ 15 ہزار روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گرفتار اسمگلروں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔