ETV Bharat / state

مرادآباد: پولیس نے کیا لوٹ کے معاملے کا انکشاف - Police are investigating the matter

مرادآباد کے تھانہ گنگا وہار کالونی میں گذشتہ روز پیش آئے لوٹ پاٹ کے معاملے کا انکشاف آج پولیس نے کر لیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تین شاطر بدمعاشوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

مرادآباد: پولیس نے کیا لوٹ کے معاملے کا انکشاف

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 10:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے تھانہ گنگا وہار کالونی میں گذشتہ دن پیش آئے لوٹ پاٹ کے معاملے کا انکشاف پولیس نے کرلیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تین شاطر بدمعاشوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملزمین نے گذشتہ دنوں ایک کمپنی سے فون کا آرڈر کیا تھا۔ جب آرڈر لے کر ڈیلیوری بوائے گگن سکسینا نامی نوجوان نے فون دینے کے لیے بلایا تبھی تینوں ملزمین نے سازش کے تحت ڈیلیوری بوائے کو سنسان جگہ پر آنے کو کہا اور پھر ڈیلیوری بوائے سے مار پیٹ شروع کردی اور تمام سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈیلیوری بوائے کے بیگ میں ایک آئی فون کے علاوہ دیگر سامان بھی موجود تھا۔

مرادآباد: پولیس نے کیا لوٹ کے معاملے کا انکشاف۔ویڈیو

معاملے کی اطلاع کے بعد پولیس نے ملزمین کی تحقیقات شروع کردی جس کے بعد پولیس نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے پنکج، صادق اور ہرش بھٹناگر کو گرفتار کر لیا ہے اور لوٹے گئے سامان بھی برآمد کر لیا ہے ۔

ایس پی امیت آنند نے اس تعلق سے بتایا کہ تینوں ملزمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے امید ہے کہ ان کے دیگر ساتھیوں کا بھی خلاصہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.