یوپی میں 10 جولائی کو رات میں 10 بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جس کے سبب پولیس جگہ جگہ عوام کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کر رہی ہے تو وہیں اس دوران ایک پولیس اہلکار لاک ڈاؤن میں گھر سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ قضا نماز ادا کرنے کے لیے مقامی لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں۔
یہ پولیس اہلکار ضلع مرادآباد تھانہ منجھولہ علاقے کی جینتی پور پولیس چوکی کے انچارج ریاض زیدی ہیں۔
ریاض زیدی مسلم علاقوں میں گھوم گھوم کر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے عوام کو بیدار کر رہے ہیں کہ آپ سبھی لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور جن لوگوں کی قضا نمازیں چھوٹ گئی ہیں، وہ گھروں میں رہتے ہوئے قضا نماز ادا کریں۔ اس دوران وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ نماز پڑھو اور اللہ کا نام لو۔