ETV Bharat / state

'من کی بات' میں سلمان کا تذکرہ - مرادآباد کے معزور سلمان کا تذکرہ

مرادآباد سے تعلق رکھنے والے معذور سلمان نے اپنے جیسے دوسرے لوگوں کے لئے ٹارگٹ نامی کمپنی شروع کی ہے جس میں معذور افراد کو کام دیا جاتا ہے۔

من کی بات: ای ٹی وی بھارت کا اثر، معزور سلمان کا تذکرہ

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 3:17 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:28 AM IST

دراصل آج وزیراعظم مودی نے اپنے پروگرام من کی بات میں دو مہینے پہلے ای ٹی وی بھارت پر دکھائی جانے والی مراد آباد کے معذور سلمان کی خبروں کا تذکرہ کیا۔

من کی بات: ای ٹی وی بھارت کا اثر، معزور سلمان کا تذکرہ

معذور سلمان نے اپنے جیسے دوسرے لوگوں کے لئے ٹارگٹ نامی کمپنی شروع کی ہے جس میں معذور افراد کو کام دیا جاتا ہے۔

سلمان کی اس کوشش کے بعد آج اس کی فیکٹری میں چپل اور کپڑے دھونے کی اشیاء تیار کی جاتی ہے۔

من کی بات میں سلمان کا ذکر کرنے پر سلمان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا اور وہ مستقبل میں اور بڑے پیمانے پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سلمان نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم مودی کے آج کے 'من کی بات' پروگرام میں ضلع مراد آباد میں رہنے والے معذور سلمان کا تذکرہ کیا گیا۔ سلمان کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے لوگوں کو خود ہی کچھ نیا کرنے اور سلمان سے حوصلہ لینے کی تعلیم دی۔

اپنے معذور ساتھیوں کے ساتھ من کی بات کا پروگرام دیکھ رہے سلمان کو پہلے تو احساس ہی نہیں ہوا کہ وزیر اعظم ان کے کام پر گفتگو کر رہے ہیں۔

معذور دوستوں کے بیچ بیٹھے سلمان، اس دوران جذباتی نظر آئے اور انہوں نے ایک طرف وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں سب سے پہلے خبر دکھانے کے لیے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا۔ ای ٹی وی بھارت کا ذکر کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ 'ای ٹی وی بھارت نے ایسے وقت میں اہمیت دی جب کوئی ان کو جانتا نہیں تھا۔'

واضح ہو کہ سلمان کی ہمت کی تعریف کر وزیر اعظم نے آج سلمان کو ایک انمول تحفہ دیا ہے۔ امید کی جانی چاہئے کہ سلمان مستقبل میں بھی اپنے کام کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.