ETV Bharat / state

درخت لگائیں اور ماحول کو آئندہ نسل کے لیے بچائیں - درختوں کی کٹائی

عالمی یوم ماحولیات(world environment day) کے موقع پر سماج وادی پارٹی لوہیا واہنی کے سابق ضلع صدر سید آفاق کی سربراہی میں بی 25 سیکٹر 9 جے جے کالونی نوئیڈا میں شجر کاری کی گئی۔

Plant trees
Plant trees
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 4:26 AM IST

سید آفاق نے کہا کہ ماحول کو بچانے کا مطلب بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری انسانیت کو ماحول کی بہتری اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے کام کرنا ہو گا۔ درخت گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں اور موسم میں ٹھہراؤ لاتے ہیں اپنے اور آنے والی نسلوں کے لیے درخت لگائیں اور ماحول بچائیں۔

عالمی یوم ماحولیات
عالمی یوم ماحولیات

سماج وادی پارٹی کے نوئیڈا اسمبلی کے ممکنہ امیدوار محمد تسلیم کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی، جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا میں بھوک اور امراض پیدا کر رہی ہیں۔ شجر کاری اور ایکو سسٹم کی بحالی سے ہی انسان کی زندگی میں معیاری بہتری آ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ماحول کی بہتری میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔

اس موقع پر نوئیڈا اسمبلی سے سماجوادی پارٹی کے ممکنہ امیدوار محمد تسلیم، بابو پردھان، نوری خان، تنویر حسین ساجد خان صاحب، چوہدری روہت، محمد رئیس سمیت نوئیڈا میٹرو پولیس کے درجنوں سماج وادی پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.