کانگریس کے قومی ترجمان اور رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے کہا ہے کہ یا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے یا پھر بھارتی حکومت اس مسئلہ پر ٹھیک سے اپنی بات رکھ نہیں پا رہی ہے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایل پنیا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کی کشمیر مسئلے پر انہیں کسی بھی طرح کی مداخلت منظور نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بار بار امریکی صدر مداخلت کی تجویز دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغی توازن خراب ہے یا پھر مودی حکومت اس مسئلے پر اپنی بات ٹھیک سے رکھ نہیں پا رہی ہے۔