نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا کے سیکٹر46 میں میں واقع پارول گپتا گارڈنیا گلوری سوسائٹی کے ٹاور A-2، فلیٹ-702 میں اکیلی رہتی تھیں۔ پارول دہلی پبلک اسکول، سیکٹر 30 نوئیڈا میں فزکس کی ٹیچر تھیں۔
نوئیڈا زون کے ڈی سی پی آشوتوش دیویدی نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سیکٹر-39 کو پی آر وی سے اطلاع ملی کہ گارڈنیا گلوری سوسائٹی کے ٹاور A-2، فلیٹ-702 سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ سیکٹر 39 تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کا پنچ نامہ کی کارروائی کی۔ متوفیہ کی شناخت ایم سی گپتا کی بیٹی پارول گپتا کے طور پر کی گئی ہے جو اپنے فلیٹ میں اکیلی رہتی تھیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ مردہ خانہ سیکٹر 94 بھجوا دیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس خودکشی کی وجوہات تلاش کر رہی ہے ۔یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر کیا وجہ تھی کہ پارول نے اپنی زندگی ختم کرنے کا اتنا بڑا فیصلہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے خاتون ذہنی تناؤ میں مبتلا تھی۔اس کی وجہ اس کے بھائی کے کینسر میں مبتلا ہونا بتایا جارہا ہے۔ خاتون اپنے شوہر سے الگ بھی رہتی تھی۔گزشتہ چند دنوں سے وہ اسکول بھی نہیں جا رہی تھیں۔حالانکہ ان کے پاس سے کوئی سسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Suicide Case in Amroha امروہہ میں نوجوان نے طالبہ کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی ماری گولی، موت
ویسے یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے حالیہ دنوں میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سماج میں کس طرح اضطرابی کیفیت پائی جا رہی ہے۔