ETV Bharat / state

کورٹ میں پی ایف آئی کے اراکین کی پیشی - متھرا کی جیل

فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کے الزام میں پولیس نے متعدد مقامات سے پی ایف آئی کے اراکین کو گرفتار کیا تھا۔

فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کے الزام میں پولیس نے متعدد مقامات سے پی ایف آئی کے اراکین کو گرفتار کیا تھا

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 12:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے اراکین آج اے ڈی جے عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس ہاتھرس میں دلت نوعمر کے قتل میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کے الزام میں پولیس نے متعدد مقامات سے پی ایف آئی کے اراکین کو گرفتار کیا تھا۔

اسی ضمن میں اس وقت متھرا کی جیل میں پی ایف آئی کے سات اراکین بند ہیں، جبکہ نوئیڈا ایس ٹی ایف کی ٹیم پی ایف آئی کے معاملے میں تفتیش کر رہی ہے۔

آج مذکورہ کیس میں پی ایف آئی کے عتیق الرحمٰن، مسعود، عالم، صدیقی کپن، سٹوڈنٹ ونگ آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری رؤف شریف، فیروز خان، کمانڈر اسد بدر الدین کو ضلع عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملزم دانش کی ہائیکورٹ سے سٹے کی عرضی کی مدت ختم ہوگئی، اب پولیس دانش کو متھرا لے جائے گی۔

حال ہی میں دارالحکومت لکھنؤ میں اے ٹی ایس کی ٹیم نے پی ایف آئی کے دو رکن، اسد بدرالدین اور فیروز خان کی اے ٹی ایس ٹیم کے ذریعہ دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

یہ دونوں ملزمان متھرا ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں اور پی ایف آئی اراکین کے قریبی بتائے جارہے ہیں۔

نوئیڈا ایس ٹی ایف کی ٹیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کے گرفتار اراکین کے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

دس مارچ کو نوئیڈا ایس ٹی ایف کی ٹیم نے پی ایف آئی کے دو اراکین فیروز خان اور اسد بدرالدین کی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد دہلی شاہین باغ پی ایف آئی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور اس چھاپہ ماری میں کچھ اہم دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.