ETV Bharat / state

PFI Member Arrested in Meerut میرٹھ میں پی ایف آئی کا رکن گرفتار

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 12:06 PM IST

میرٹھ میں پولیس نے اے ٹی ایس کے ان پٹ پر پی ایف آئی کے ایک رکن کو گرفتار کیا۔ نوجوان کی سرگرمی مشکوک تھی اور وہ کچھ عرصے سے پی ایف آئی کی تشہیر کر رہا تھا۔ PFI Member Arrested in Meerut

میرٹھ
میرٹھ

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ پولیس نے بدھ کی رات دیر گئے لوہیا نگر کے ساکن اور پی ایف آئی کے رکن فیروز رحمن کو گرفتار کیا، نوجوانوں کے تعلق سے اے ٹی ایس اور انٹیلی جنس سے ان پٹ ملا، فیروز پر الزام ہے کہ وہ کچھ عرصے سے پی ایف آئی کی تشہیر کر رہا تھا۔ گرفتار نوجوان بنیادی طور پر کیتھور تھانہ علاقہ کے گاؤں جادودا کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔

پولس تھانہ صدر راجیو سہراوت نے بتایا کہ اے ٹی ایس کو ملنے والے ان پٹ کی بنیاد پر پولس نے اسے کل دیر رات گرفتار کیا، حکام کا کہنا ہے کہ فیروز کی سرگرمیاں انتہائی مشکوک تھیں۔ اس کی کافی عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایس افسران نے انہیں اس کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے رات ہی میں لوہیا نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ فیروز رحمان کو وہاں سے گرفتار کیا گیا۔

فیروز رحمان پر یہ الزام ہے کہ وہ پی ایف آئی کا ایجنٹ ہے، جس کے بارے میں تمام ٹھوس معلومات کے بعد ہی کارروائی کی گئی ہے۔اس پر الزام ہے کہ پی ایف آئی سے متاثر ہو کر فیروز سماجی اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایس فیروز رحمان سے بھی پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ PFI Member Arrested in Meerut

مزید پڑھیں:Maulana Irfan Daulat Nadvi Arrested سابق پی ایف آئی کارکن گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.