ETV Bharat / state

مرادآباد: پانی کی نکاسی نہ ہونے سے عوام پریشان - گندا پانی بھرا ہونے کی وجہ سے نمازیوں کے کپڑوں پر چھینٹے پڑ جاتے ہیں

اترپردیش کے شہر مرادآباد کے گاؤں جیت پور پٹی میں پانی کی نکاسی نہ ہونے سے عوام پریشان ہیں۔ راہگیر مساجد، بازار کے لیے اسی سڑک سے ہوکر جاتے ہیں۔ سڑک پر پھیلے گندے پانی سے راہگیروں کو آنے جانے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔

people are worried due to lack of drainage in moradabad uttar pradesh
مرادآباد: پانی کی نکاسی نہ ہونے سے عوام پریشان
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 5:03 AM IST

مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت گاؤں کو شہروں سے جوڑنے کی بات تو کرتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ریاست کی سڑکوں کو درست رکھنے کے لیے کئی بار اعلٰی افسران کو حکم دیا ہے۔ اس کے باوجود زمینی سطح پر صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ اعلٰی افسران وزیر اعلی کے حکم کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

مرادآباد: پانی کی نکاسی نہ ہونے سے عوام پریشان

ہم بات کر رہے ہیں ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد کے تحصیل بلاری کے گاؤں جیت پور پٹی کی۔ جَیت پور پَٹِّی میں شہیدی مسجد کے پاس بہت دنوں سے پانی بھرا ہوا ہے۔ اس مسجد کے سامنے کی سڑک خستہ حالت میں ہے۔ اس خستہ حالت سڑک پر پانی بھرا ہوا ہے۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے سے عوام پریشان پریشان ہیں۔

مسجد کے امام شاہد حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد کے سامنے گندا پانی بھرا ہونے کی وجہ سے نمازیوں کے کپڑوں پر چھینٹے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے نمازیوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔

people are worried due to lack of drainage in moradabad uttar pradesh
مرادآباد: پانی کی نکاسی نہ ہونے سے عوام پریشان

یہ بھی پڑھیں: کسان نوریت سنگھ کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی: پرینکا گاندھی

گاؤں کے مقامی عالَم رضا نے بتایا کہ یہ پانی آج سے نہیں کئی ماہ سے سڑک پر جمع ہے۔ اسی سڑک سے ہوکر گاؤں کے لوگ مساجد، بازار کے لیے جاتے ہیں اور اسی سڑک سے ہوکر محرم کا جلوس بھی نکلتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی اعلی افسران سے بات کرنے کے بعد بھی کوئی حل نہیں نکلا۔

مسجد کے مؤذِّن مصطفٰی نے بتایا کہ سڑک پر گندا پانی بھرا رہنے کی وجہ سے گاؤں کے مقامی لوگوں کو بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.