اس موقع پر انہوں نے بی ایس پی کے سینئر رہنما سنورور انصاری کو سماج وادی پارٹی کی رکنیت دی۔
نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے نیشنل سکریٹری مولانا جاوید عبدی نے کہا کہ کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی سے پریشان افراد اب سماج وادی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں اتنی ترقی کبھی نہیں ہوئی ہے، جتنی اکھلیش یادو کی حکومت میں ہو چکی ہے۔
مولانا جاوید عبدی نے کہا کہ 2022 میں اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی اور اکھلیش یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے۔