ETV Bharat / state

Mohan Bhagwat On Partition: 'ملک کی تقسیم کا درد تقسیم کے خاتمے سے ہی مٹے گا' - وبھاجن کالین بھارت

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) Rashtriya Swayamsevak Sangh کے سربراہ موہن بھاگوت Mohan Bhagwat نے اتر پردیش کے نوئیڈا کے بھاؤ راؤ دیوراس سرسوتی ودیا مندر (Bhaurav Devras Saraswati Vidya Mandir) میں منعقدہ کتاب ریلیز پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کی تقسیم ایک ناقابل تلافی درد ہے اور یہ درد تب ہی ختم ہوگا جب تقسیم کو ختم کیا جائے گا۔

mohan bhagwat on partition: 'ملک کی تقسیم کا درد تقسیم کے خاتمے سے ہی مٹے گا'

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 10:55 PM IST

Updated : Nov 25, 2021, 11:46 PM IST

نوئیڈا: ڈاکٹر بھاگوت (Mohan Bhagwat) نے کرشنانند ساگر کی کتاب 'وبھاجن کالین بھارت کے ساشی' کا اجرا کیا۔ کتاب کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹر موہن بھاگوت نے کہا کہ تاریخ سب کو معلوم ہونی چاہیے۔ ماضی میں ہونے والی غلطیوں پر غمگین ہونے کی نہیں بلکہ سبق لینے کی ضرورت ہے۔ غلطیوں کو چھپانے سے ان سے چھٹکارا نہیں ملے گا۔

mohan bhagwat on partition: 'ملک کی تقسیم کا درد تقسیم کے خاتمے سے ہی مٹے گا'
mohan bhagwat on partition: 'ملک کی تقسیم کا درد تقسیم کے خاتمے سے ہی مٹے گا'

انہوں نے کہا نہ تو بھارت تقسیم سے خوش ہے اور نہ ہی اسلام کے نام پر تقسیم کرنے والے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے سمجھنا ہوگا کیونکہ بھارت پر اسلام کا حملہ ہوا تھا اور گرو نانک دیو جی نے خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ حملہ ملک اور سماج پر ہے نہ کہ کسی ایک عبادت پر۔

ڈاکٹر بھاگوت نے سنگھ کے بانی ڈاکٹر ہیڈگیوار کے وژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1930 میں ڈاکٹر ہیڈگیوار نے ہندو سماج کو منظم ہونے کی تلقین کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ساورکر کی بات سنی ہوتی تو بٹوارہ نہیں ہوتا: بھاگوت

ڈاکٹر بھاگوت نے سوال اٹھایا کہ اگر ہمارے لیڈر پاکستان کا مطالبہ مسترد کر دیتے تو کیا ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوتا، لیکن اس وقت کے لیڈروں کو اپنے آپ پر یقین نہیں تھا۔ وہ جھکتے ہی گئے۔

Last Updated : Nov 25, 2021, 11:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.