ETV Bharat / state

'جماعت اسلامی ہند کی مہمات ملک اور وقت کی ضرورت'

جماعت اسلامی ہند یوپی مغرب کے امیر حلقہ احمد عزیز خان نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مثالی سماج کے قیام کے لئے مثالی خاندان کا ہونا لازمی ہے کیونکہ خاندان ہی سماج کی بنیاد ہے۔ اگر ہم اپنے بھارتی سماج کی خاندانی صورتحال کو دیکھیں تو کئی پہلوؤں سے اس میں تصحیح کی ضرورت ہے۔

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 12:42 PM IST

'جماعت اسلامی ہند کی مہمات ملک اور وقت کی ضرورت'
'جماعت اسلامی ہند کی مہمات ملک اور وقت کی ضرورت'

جماعت اسلامی ہند نے دو مہمات "مضبوط خاندان، مضبوط سماج" اور "نفاذ قانون وراثت مہم" کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔

ان مہمات کے اغراض و مقاصد بتانے کے لیے جمعہ کو جماعت اسلامی ہند اترپردیش مغرب کے امیر حلقہ احمد عزیز خان نے رامپور میں پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے میڈیا کے سامنے تفصیل سے روشنی ڈالی۔

جماعت اسلامی ہند یوپی مغرب کے امیر حلقہ احمد عزیز خان نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مثالی سماج کے قیام کے لئے مثالی خاندان کا ہونا لازمی ہے کیونکہ خاندان ہی سماج کی بنیاد ہے۔ اگر ہم اپنے بھارتی سماج کی خاندانی صورتحال کو دیکھیں تو کئی پہلوؤں سے اس میں تصحیح کی ضرورت ہے۔

'جماعت اسلامی ہند کی مہمات ملک اور وقت کی ضرورت'

امریکہ اور یورپ ممالک کی طرح ہمارے یہاں بھی سنگل پیرینٹ فیملی، بغیر بچے کا خاندان، ہم جنس پرست خاندان وغیرہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خاندان کی یہ بدلتی ہوئی صورتحال ایک صحت مند سماج کے لیے تشویش ناک ہے۔ ہمارے سماج میں جہیز کے لئے ستایا جانا اور گھریلو تشدد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بچوں کی ذہنی، جسمانی، روحانی اور جذباتی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔

امیر حلقہ نے بتایا کہ خاندان میں اخلاقی اقدار کو قائم کرنے کے لئے ملکی سطح پر جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی جانب سے 19 تا 28 فروری تک "مضبوط خاندان، مضبوط سماج" کے نام سے مہم چلائی جائے گی۔ جس کا بنیادی مقصد خاندان کے ہر فرد کو اس کی ذمہ داری سے روشناس کرانا ہے۔

اسی کے ساتھ دوسری مہم 19 تا 26 فروری "نفاذ قانون وراثت" کے نام سے ریاستی سطح پر چلائی جائے گی۔ معاشرے میں وراثت کی صحیح تقسیم کے سلسلہ میں عورتوں کو وراثت کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے ذریعہ معاشرہ میں اسلامی احکام کے تئیں بیداری لائی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری حلقہ مولانا عتیق احمد اصلاحی، امیر مقامی سلیم الباری، مولانا عبدالسلام بستوی اور ظفر احمد خان بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.