عآپ کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ 'اس بار ایگزٹ پول غلط ثابت ہوں گے اور لوگوں کا اعتماد اس سے اٹھ جائےگا۔ یہ ایک دم یقینی ہے کہ 23 مئی کو مرکز میں اپوزیشن کی حکومت بنے گی۔'
ایس پی کے سربراہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا 'ہم نے سینٹر میں نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یو پی میں اتحاد 60 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔ بی جے پی کو پورے ملک میں شکست فاش ہوگی۔ ایگزٹ پول غلط ثابت ہوں گے جیسا کہ اس سے پہلے بھی ہوا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہماری اولین ترجیح نریندرمودی اور امت شاہ کو مرکز میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ اپوزیشن مرکز میں حکومت سازی کرے گا۔'
واضح رہے کہ پیر کو اکھلیش یادو نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے الیکشن کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال کیا تھا جبکہ سنیچر کو آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے لکھنؤ میں ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی سے ملاقات کر کے تیسرے محاذ کی حکومت کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔