ETV Bharat / state

لکھنؤ: بجٹ اجلاس کے پہلے روز حزب اختلاف کا ہنگامہ

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 5:35 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:42 AM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اترپردیش اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہوا ہے۔ اس کے خلاف احتجاج میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے اراکین اسمبلی نے چودھری چرن سنگھ کے مجسمے کے سامنے احتجاج کیا۔

بجٹ اجلاس کے پہلے روز حزب اختلاف کا ہنگامہ

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اترپردیش اسمبلی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔ اس دوران مختلف مسائل کو لے کر حزب اختلاف کے اراکین، اسمبلی کے گیٹ پر ہی چودھری چرن سنگھ کے مجسمے کے سامنے احتجاج کرنے لگے۔

وہیں کانگریس کے اراکین اسمبلی نے بھی چودھری چرن سنگھ کے مجسمے کے سامنے احتجاج کیا۔ اس دوران ان کے ہاتھوں میں گنے، آلو، پیاز اور یہاں تک کہ اناج بھی تھے۔

اراکین اسمبلی نے بتایا کہ وہ حکومت کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ریاست کے گنے، آلو کاشتکار حکومت سے سخت نالاں ہیں۔

اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے عوام شدید پریشان ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ ریاست میں امن و امان ختم ہو گیا ہے لیکن حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔

ایوان میں جانے سے پہلے ہم یہاں ریاست کے مسائل کو لے کر احتجاج پر بیٹھے ہیں۔ ایوان کے اندر حکومت تکبر کی وجہ سے ہم سب کی بات نہیں سنتی ہے اور حزب اختلاف کو بولنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ بی جے پی نے ریاست کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کر سکی ہے۔

کانگریس رہنما دیپک سنگھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ کسان پریشان ہیں، نیز گنے کے کاشتکاروں کو مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔ کسانوں کو اناج کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے۔ نیز گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.