جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں کل دیر رات دو بسوں کی ٹکر میں ایک خاتون ہلاک اور دیگر 18 مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ ضلع کے جلال پور تھانہ علاقے میں روڈ ویز بس سے آگے نکلنے کے لئے اوور ٹیک کر رہی ٹورسٹ بس سائیڈ سے ٹکرا گئی۔ اس تصادم میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 18 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سٹی ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایا کہ ٹورسٹ بس کے ڈرائیور اور خلاصی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ collision of two buses in jaunpur
پولیس کے مطابق جونپور ڈپو کی روڈ ویز کی بس جمعہ کی رات 9.15 بجے وارانسی کی طرف جارہی تھی۔ اسی وقت سلطان پور سے تیز رفتاری سے آنے والی سیاحوں کی بس نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں سائیڈ سے ٹکر ماردی۔ جس کی وجہ سے روڈ ویز کی بس کا پچھلا سی سی ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد تیز آواز اور مسافروں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ اکٹھے ہو گئے کسی طرح شیشے وغیرہ توڑ کر مسافروں کو باہر نکالا۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Uttarakhand اتراکھنڈ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دو کی موت
اس کے بعد واقعے کی اطلاع پولیس اور اسپتال کو دی گئی۔ روڈ ویز کی بس میں 30 لوگ سوار تھے جو جونپور سے وارانسی جا رہے تھے۔ وہیں ٹورسٹ بس میں تقریباً 40 لوگ سلطان پور کے جے سنگھ پور سے وارانسی کاشی وشوناتھ درشن کے لئے جارہے تھے۔ جس میں سلطان پور ضلع کے جے سنگھ پور کے رہنے والے جتیندر ورما کی بیوی ارملا دیوی (45) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ زخمیوں میں بیشترٹورسٹ بس کے مسافر شامل ہیں۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے سی ایچ سی ریہٹی بھیجا گیا۔
یو این آئی