ریاست اترپردیش کے رامپور کے شاہ آباد میں علاقے میں بائک سوار ایک نوجوان اس وقت جاں بحق ہو گیا جب ایک بے قابو روڈویز بس نے زور دار ٹکر مار دی۔ جبکہ مہلوک کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق تھانہ شاہ آباد علاقے میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ناظم ساکن گاؤں بھڑاسی، شاہ آباد اور اس کا ساتھی رضوان گزشتہ شب کسی کام سے بائیک کے ذریعہ کسی کام سے شاہ آباد جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار بے قابو روڈویز بس نے بائیک کو ٹکر مار دی۔
واقعے کے بعد روڈویز ڈرائیور بس کو لیکر فرار ہو گیا۔ وہاں سے گزر رہے راہگیروں نے زخمیوں کے اہل خانہ کو اطلاع دی فوراً زخمیوں کے رشتہ دار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ناظم کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جبکہ زخمی رضوان کو حالت نازک ہونے پر ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے۔