علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے، حالانکہ اے ایم یو اور اس کے تمام ہاشٹل کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے اے ایم یو کے سابق طالب علم ارمان پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ یونیورسٹی ڈک پوائنٹ کے قریب پیش آیا جس کے بعد جائے واردات پر اے ایم یو پراکٹر ٹیم اور علیگڑھ پولیس پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
فائرنگ میں زخمی ارمان نامی سابق طالب علم کو علاج کے لیے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہی آیا، پولیس اور اے ایم یو پراکٹر کی ٹیم معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔