شمشاد مارکیٹ پر موجود سلطان جہاں عمارت کے قریب آج شام نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، جس میں ایک لڑکے کی موت ہو گئی، جس کی شناخت 22 سالہ شارخ کے طور پر ہوئی ہے۔
فائرنگ کے بعد شمشاد مارکیٹ کے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہو گیا۔ شمشاد مارکیٹ میں خاصی تعداد میں کتابوں اور چائے کے ڈھابے موجود ہیں، جہاں پر خاصی بھیڑ موجود رہتی ہے۔
گولی لگنے کے بعد پہلے زخمی کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اے ایم یو لے جایا گیا، جہاں سے اس کو ریفر کیا گیا۔ ریفر کرنے کے بعد آئی ٹی ہوسپٹل میں علاج کے دوران شارخ کی موت ہوگئی۔
پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش کر رہی ہے۔ شاہ رخ کو شمشاد مارکیٹ پر گولی کس نے ماری اور کیوں ماری یہ اطلاع ابھی پولیس کی جانب سے نہیں دی گئی ہے۔ فی الحال پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
غازی آباد: بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل
اسپتال میں موجود شاہ رخ کی خالہ نے بتایا، 'شاہ رخ ملاح کے نگلے کا رہنے والا ہے۔ شاہ رخ کو شمشاد مارکیٹ پر گولی ماری ہے۔ کچھ دیر پہلے گھر سے ہی بلا کر لے گئے تھے اس کو۔'