ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں اکاؤنٹنٹ کی موت، ایک شخص زخمی

سہارنپور مظفر نگر شاہراہ پر منڈی سمیتی کے پاس ایک تیز رفتار آلٹو کار ٹرک کی زد میں آگئی۔ اس حادثے میں میرٹھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اکاؤنٹنٹ کی موت ہوگئی۔

one-died-and-one-injured-in-raod-accident-in-saharanpur
سڑک حادثے میں اکاؤنٹنٹ کی موت، ایک شخص زخمی
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 12:21 PM IST

اس حادثے میں غازی آباد پاور کارپوریشن میں کام کرنے والا جسویر نامی شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

سہارنپور کے مدھوون وہار کا باشندہ رویندر کمار میرٹھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں لیکھ پال کی حیثیت سے تعینات تھا۔

رویندر کمار رات کے وقت اپنے دوست جسویر (ساکن کمہار ہیڑا سہارنپور) کے ساتھ آلٹو کار سے سہارنپور آرہا تھا۔ جب وہ رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر منڈی سمیتی کے قریب پہنچا تو فلائی اوور پر چڑھتے وقت ان کی گاڑی ٹرک کے نیچے گھس گئی جس میں رویندر کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور جسویر شدید زخمی ہوگیا۔

سڑک حادثے میں اکاؤنٹنٹ کی موت

اس دوران لوگ وہاں جمع ہوگئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کی مدد سے کافی دیر کے بعد کار میں پھنسے دونوں افراد کو باہر نکالا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگے چل رہا ٹرک اچانک پیچھے ہٹنے لگا جس کے سبب کار ٹرک کے اندر گھس گئی، الزام ہے کہ پولیس اور ایمبولنس واقعہ کی اطلاع کے قریب ایک گھنٹے کے بعد موقع پر پہنچی، اس کے ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ شدید طور پر زخمی جسویر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع ہسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ رویندر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.