ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے وبا کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ لوگوں کو مسلسل آگاہ کررہی ہے۔ اس کے تحت ضلع میں نوکڑ ناٹک کا اہتمام کیا گیا۔ اس ڈرامے کے ذریعے فنکاروں نے لوگوں کو اس وائرس سے بچنے کا طریقہ بتایا اور انہیں اس وائرس سے آگاہ کیا۔
جوہی تھانہ علاقے کے بارادیوی کراس روڈ پر انتظامیہ نے نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا۔ اس میں کورونا وائرس کے شکل کا نوجوان نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 'اگر ہر کوئی اپنے گھروں میں رہتا ہے تو وہ اس وائرس سے بچ سکتے ہیں۔
ضلع انتظامیہ اور پولیس کورونا وائرس سے بہت زیادہ چوکنا ہے۔ وہ عوام کو کورونا سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ ہیں جو لاک ڈاؤن کی سنجیدگی سے پیروی نہیں کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے ایسے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے یہ طریقہ نکالا ہے۔