ETV Bharat / state

SP vs BJP Cricket Match اب کرکٹ کی پچ پر بی جے پی اور ایس پی دو دو ہاتھ کریں گی - اتر پردیش میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی

اتر پردیش میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان سیاسی رقابت سب کو معلوم ہے، لیکن اب دونوں پارٹیوں کے ایم ایل اے اور وزراء کرکٹ کی پچ پر ایک دوسرے کو چیلنج پیش کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس میچ کا افتتاح اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا کریں گے جبکہ کمنٹری مزاحیہ فنکارانو اوستھی کریں گے۔ SP vs BJP Cricket Match

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 30, 2022, 6:44 PM IST

کانپور: ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والی ریاست اتر پردیش میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اہم اپوزیشن سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے درمیان سیاسی رقابت سب کو معلوم ہے، لیکن اب دونوں پارٹیوں کے ایم ایل اے اور وزراء کرکٹ کی پچ پر ایک دوسرے کو چیلنج پیش کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ SP vs BJP Cricket Match

دراصل، ملک میں کھیلوں اور جسمانی فٹنس کو فروغ دینے کے مقصد سے بی جے پی اور ایس پی کی ٹیموں کے درمیان 3 اکتوبر کو گرین پارک میں 16-16 اوور کا دوستانہ کرکٹ میچ فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے منتظم اور گوچند نگر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے سریندر میتھانی نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دوستانہ میچ کی خاصیت یہ ہوگی کہ چار کھلاڑی بی جے پی کے ایس پی ٹیم کو دیے جائیں گے، جبکہ ایس پی کے چار کھلاڑی بی جے پی کی ٹیم کے لئے کھیل کر میچ کو دوستانہ بنائیں گے۔ اس میچ کا افتتاح اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا کریں گے جبکہ کمنٹری مزاحیہ فنکارانو اوستھی کریں گے۔

ایم ایل اے نے کہا کہ دوستانہ کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ نوئیڈا میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی قیادت میں ملک کے ممبران پارلیمنٹ اور اتر پردیش کے ایم ایل ایز کی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد انٹراسٹیٹ ممبران اسمبلی کا میچ اتراکھنڈ بمقابلہ اتر پردیش کے ایم ایل ایز کے درمیان دہرادون میں کھیلا جائے گا۔

بی جے پی یوپی الیون کرکٹ ٹیم کی کمان میرٹھ کے ایم ایل اے اور وزیر مملکت برائے توانائی ڈاکٹر سومیندر تومر کے ہاتھ میں ہوگی۔ ایس پی الیون کی باگ ڈور چترکوٹ کے ایم ایل اے رام سنگھ پٹیل سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Mayawati Targets Samajwadi Party ایس پی خود کو امبیڈکر وادی بتانے کا دکھاوا کررہی ہے، مایاوتی

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.