ETV Bharat / state

بریلی: ضلع پنچایت انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل - ضلع پنچایت

بریلی میں ایس پی اور بی جے پی اپنے امیدوار کو جِتانے کے لیے تمام طرح سے زور آزمائی جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ونیتا گنگوار نے اپنا پرچہ داخل کیا ہے تو بی جے پی کی جانب سے رشمی پٹیل امیدوار بنائی گئیں ہیں۔

بریلی ضلع پنچایت انتخابات
بریلی ضلع پنچایت انتخابات
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 8:58 PM IST

بریلی میں آج نامینیشن کے آخری دن سماجوادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں نے پرچہ داخل کیا۔ چوںکہ بریلی میں ضلع پنچایت کی سیٹ خاتون کے لیے مختص کی گئی تھی اس لیے سماجوادی پارٹی کی جانب سے ونیتا گنگوار اور بی جے پی کی جانب سے رشمی پٹیل نے پرچہ داخل کیا ہے جبکہ بی ایس پی اور کانگریس نے کوئی امیدوار میدان میں نہیں اُتارا۔

آج (سنیچر) کو نامینیشن کے آخری دن دونوں امیدواروں نے اپنے پرچے داخل کر دیئے۔ صبح سے ہی ضلع کلکٹریٹ پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔

پولیس کی بھاری جمیعت تعینات
پولیس کی بھاری جمیعت تعینات

ضلع انتظامیہ نے بیری کیڈنگ کرکے کلکٹریٹ تک آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا تھا۔ افسران نے تیاریوں کا جائزہ لیا اور ماتحت افراد کو ضروری ہدایات دیں۔

سکیورٹی کے لیے کیمپس کے اندر اور باہر پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ کاغذات نامزدگی یعنی پرچہ داخل کرنے کے لیے سنیچر کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت طے کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

بریلی ضلع پنچایت انتخابات ادخال نامزدگی
بریلی ضلع پنچایت انتخابات ادخال نامزدگی

بریلی ضلع پنچایت میں اگر سیاسی جماعتوں کے اعداد و شمار کی بات کریں تو ضلع پنچایت میں کل 60 ممبران ہیں۔ جن میں 26 سماجوادی پارٹی کے اور 13 بی جے پی کے ہیں۔ صرف 6 ممبران بی ایس پی کے حصّہ میں درج ہوئے ہیں جبکہ کانگریس کے امیدواروں کا سیاسی سفر، صفر پر ہی ٹھہرا ہوا ہے یعنی کانگریس کا کوئی ممبر فاتح نہیں ہوا۔ عآپ کے کھاتے میں 2 سیٹ آئی ہیں جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کے 1 ممبر نے جیت درج کی اور 12 امیدواروں نے بطور آزاد کامیابی حاصل کی۔

یہاں ضلع پنچایت کا چیئر پرسن منتخب ہونے کے لیے سماجوادی اور بی جے پی کے امیدواروں میں کسی ایک امیدوار کو کم از کم 31 ممبران کے ووٹ حاصل کرنے ہوں گے۔ اس کے لیے باقائدہ ووٹنگ ہوگی جس کے لیے 3 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farmers Protest Update: کسان تحریک کے سات ماہ، کسانوں نے گورنرس کو میمورنڈم سونپا

اے ڈی ایم (انتظامیہ) وی کے سنگھ نے بتایا کہ کلکٹریٹ کے دروازے سے لے کر کمرا نمبر 3 تک بیری کیڈنگ کی گئی ہے۔ صرف تجویز کنندہ اور سیکنڈر ہی امیدوار کے ساتھ باری باری سے داخل ہو سکیں گے۔

کاغذات نامزدگی پر امیدوار، تجویز کنندہ اور دوسرے نمبر پر دستخط یا انگوٹھے کے نقوش سے منسلک خود کی تصدیق شدہ تصویر، سکیورٹی ڈپازٹ کو نقد رقم میں یا اسٹیٹ ٹریژری یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں جمع کروانے کے ثبوت کے طور پر ٹریژری چالان کی ایک کاپی منسلک کرنی ہوگی۔ ایس پی کی امیدوار ونیتا گنگوار اور بی جے پی کی امیدوار رشمی پٹیل کے مابین آمنے سامنے کا مقابلہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.