اگلےسال اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تمام پارٹیاں مصروف عمل ہیں۔ بی جے پی کی پالیسیز سے مقابلے کےلیے دیگر پارٹیوں نے اپنی اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایسے میں سماج وادی پارٹی مضبوط متبادل کے طور پرعوام کے سامنے کھڑی نظر آ رہی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے کارکنان کو بھی اس بات کا احساس ہے۔ اس لیے سماج وادی رہنماوں نے بھی اپنی تیاریاں تیز کردیں۔اس تناظر میں نوئیڈا سیکٹر 122 امبیڈکر سٹی میں ووٹر کارڈ بنانے کا کام لوہیا واہنی پارٹی دفتر میں شروع ہوا۔
لوہیا واہنی نوئیڈا میں زمینی سطح پر کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی نے بنکروں کے ساتھ ناانصافی کی: اکھلیش
ببو یادو صدر لوہیا واہنی سماج وادی پارٹی نوئیڈا، نائب صدر اور ترجمان نور حسن نے اپنے تمام ساتھیوں کا ووٹر کارڈ بنوایا تاکہ آنے والے الیکشن میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔
نور حسن نے کہا کہ ہر اتوار کو ووٹر کارڈز بنائے جائیں گے اور عوام کو سماج وادی پارٹی سے جوڑنے کا بھی کام کیا جائے گا۔ اس میں بنیادی طور پر دلشاد خان ، سدھانت گپتا نے بھی حصہ لیا۔