دہلی این سی آر کے نوئیڈا علاقے کے سیکٹر 22 میں عوام کو نہ کورونا وائرس کا خوف ہے، نہ پولیس ہی کی دہشت ہے۔
سیکٹر 22 میں لوگ سوشل ڈسٹینسنگ کو فالو نہیں کر رہے ہیں۔ اصل میں یہ وہ لوگ ہیں جو اس وقت کھانے کو ترس رہے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ کورونا وائرس ان کی موت کی وجہ نہیں بنے گا، بلکہ بھوک ان کی موت کی وجہ بنے گی۔
غریب مجبور اور بے بس لوگ اپنی ضروریات پوری نہ ہونے کی وجہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جس سے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور اور غریب عوام دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، انہں لگتا ہے کہ کورونا وائرس سے پہلے وہ بھوک سے مر جائیں گے۔
یہ حالت صرف نوئیڈا کے سیکٹر 22 کی ہی نہیں ہے بلکہ نوئیڈا میں بیشتر جگہوں میں لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاتی تدابر پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں غریب عوام کی مدد کے لیے ریاستی حکومتیں و مرکزی حکومت سامنے آرہی ہیں، اس کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی لوگوں کی مدد کر رہی ہیں لیکن یہ مدد ناکافی ہے۔
ہزاروں، لاکھوں کی تعداد میں مزدور بیرون ریاست میں پھنسے ہوئے ہیں، ایسے میں نہ ان کے پاس کھانے کو کھانا ہے اور مکان مالک گھروں سے بھی نکال رہے ہیں۔