ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں محکمہ صحت Noida Health Department بیرون ممالک سے آنے والے شہریوں کے ذریعہ غلط پتہ درج کروانے سے Foreign Returnees Giving Wrong Address پریشان ہیں اور اب محکمہ صحت، شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی سی اے) کو خط لکھے گا، تاکہ بیرون ممالک سے واپس آئے لاپتہ افراد کی تلاش کی جاسکے۔
دراصل کورونا کی نئی قسم اومیکرون Covid New Variant Omicron کے پیش نظر بیرون ممالک سے واپس آئے شہریوں کو ٹریس کرکے ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ لیکن ان میں سے متعدد لوگوں نے اپنے گھر کا پتہ غلط دیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق نوئیڈا- گریٹر نوئیڈا میں اب تک 1570 سے زیادہ لوگ بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔ محکمہ کا دعویٰ ہے کہ ان میں 1300 لوگوں کا سراغ لگایا جا چکا ہے جبکہ باقی لوگوں کی تلاش( ٹریس) کا کام ابھی جاری ہے۔
ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی وزارت صحت نے کورونا کی نئی قسم کے امکان کے پیش نظر بیرون مملک سے واپس آنے والے لوگوں کے لیے RT-PCR ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے، لیکن بیرون ملک سے واپسی کے دوران ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد بہت سے لوگوں نے عارضی ایڈریس کی معلومات غلط دی ہے. جس کی وجہ سے محکمہ صحت کو ایسے لوگوں کا سراغ لگانا مشکل ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت ان لوگوں کے مستقل ایڈریس کو جاننے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔
وہیں دوسری جانب کئی لوگوں نے اپنے فون کا نمبر تو درست دیا ہے لیکن جب انٹیگریٹڈ کنٹرول روم سے ان لوگوں کو فون کیا جاتا ہے تو ان کا نمبر بند بتایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ صحت کو ایسے افراد کو تلاش کرنے میں بھی مشکلات ہو رہی ہے۔
رشتہ داروں کے گھر پناہ لی
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے واپس آنے والے متعدد افراد نے کورونا ٹیسٹ سے بچنے کے لیے گھروں کو تالے لگا کر رشتہ داروں اور آبائی گھروں میں پناہ لے رکھی ہے۔ کال کرنے پر بہت سے لوگوں نے ریاست کے مختلف اضلاع میں ہونے کی بات کہی۔
بیرون ملک سے آنے والے تمام 36 افراد کے نمونے منفی آئے
بیرون ملک سے آنے والے تمام 36 افراد کا RT-PCR ٹیسٹ پیر کو منفی آیا۔ ساتھ ہی 19 نئے لوگوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ غیر ملکی سات دن تک محکمہ صحت کی نگرانی میں رہیں گے۔ اس کے بعد انہیں اپنی نگرانی میں سات دن تک ہوم قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ پہلے سات دنوں تک محکمہ صحت کی ٹیم روزانہ گھر میں قرنطینہ میں رہنے والے لوگوں سے فون پر رابطہ کرے گی اور معلومات حاصل کرے گی۔ ابھی تک ضلع میں بیرون ملک سے آنے والا ایک بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا ہے۔
ان ممالک سے لوگ ہندوستان واپس آئے ہیں
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، سعودی عرب وغیرہ سے ضلع میں واپسی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: New Covid Variant Omicron: نوئیڈا میں کورونا کے نئے ویریئنٹ سے تشویش، محکمہ صحت الرٹ