کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے لوگوں میں بیداری لانے کی مہم کے ضمن میں نوئیڈا ضلع کلکٹر بی این سنگھ نے عوام سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے تمام شہریوں کو آگاہی حاصل کرنا سب سے بڑا دفاع ہے۔
اس ضمن میں، ضلع انتظامیہ کی جانب سے ”محتاط اور محفوظ گوتم بودھ نگر” کے تھیم پر کام کیا جا رہا ہے۔ عوام کو اس سلسلے میں آگاہ اور باخبر کرنے کے مقصد سے ڈی ایم وار روم کے ذریعہ عام شہریوں کو کورونا وائرس سے متعلق ضروری اور مختلف معنی خیز معلومات ارسال کی جا رہی ہے تاکہ محتاط گوتم بدھ نگر اور محفوظ گوتم بدھ نگر بن سکے۔اس ضمن میں ضلع انتظامیہ نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں کورونا وائرس سے تحظ کے متعلق جانکاری فراہم کرائی گئی ہے۔