ETV Bharat / state

Yogi Adityanathیوپی میں جرائم اور مجرمین کے لئے کوئی جگہ نہیں

وزیر اعلی نے کہا کہ اسکولی بچوں کی ڈریس اور کتابوں کو پیسہ اسی مد میں خرچ ہو۔ اس کے لئے سرپرست اور ٹیچروں میں بہتر رابطہ ضروری ہے۔ انہیں پلاسٹک کا استعمال روکنے اور سرکاری عمارتوں پر بلا وجہ بجلی صرف نہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کئی جگہ دن مں بھی اسٹریٹ لائٹیں جلتی دکھائی دیتی ہیں۔ ملک۔ ریاستی مفاد میں ایسا قطعی نہیں ہونا چاہئے۔

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 7:41 AM IST

یوگی
یوگی

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اب ریاست میں جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ایسے میں پولیس گاڑیوں کے ہوٹر کا ہی اتنا خوف ہونا چاہئے کہ جسے سن کر مجرمین کانپ جائیں وزیر اعلی نے اتوار کو یہاں نظم ونسق اور ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ رات کے وقت پولیس کی بہتر پٹرولنگ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجرمین کو کسی بھی حالت میں بخشا نہیں جانا چاہئے۔ حکومت نے اپنا چارج سنبھالنے کے پہلے دن سے ہی ریاست میں مجرمین کے خاتمے کاعزم مصمم کیا تھا اور اسے پورا بھی کیا جارہا ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو عوامی نمائندوں سے بہتر رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے انتظامیہ کی اسکیمات کو عوام تک پہنچایا جاسکے۔ ضرورت مند لوگوں کو اسکیمات کا پورا فائدہ مل سکے گا۔یوگی نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتےہوئے’سجل باغپت‘مہم اور’باغپت کھیل ترقیاتی مہم‘ کی سبھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کو بھی کھیل کی جانب مائل کیا جائے۔ ضلع سطح پر بھی کھیل کود مقابلوں کو بڑھاوا ملے۔

Instill fear of police in the minds of criminals

وزیر اعلی نے کہا کہ اسکولی بچوں کی ڈریس اور کتابوں کو پیسہ اسی مد میں خرچ ہو۔ اس کے لئے سرپرست اور ٹیچروں میں بہتر رابطہ ضروری ہے۔ انہیں پلاسٹک کا استعمال روکنے اور سرکاری عمارتوں پر بلا وجہ بجلی صرف نہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کئی جگہ دن مں بھی اسٹریٹ لائٹیں جلتی دکھائی دیتی ہیں۔ ملک۔ ریاستی مفاد میں ایسا قطعی نہیں ہونا چاہئے۔
مزید پڑھیں:Girls Kidnap Gang Arrest: لڑکیوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

اس دوران یوگی باغپت کے ماوی کلاں گاؤں میں ملٹی اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملے۔انہیں ارجن اوارڈ یافتہ بین الاقوامی اور قومی کھلاڑیوں سے کہا کہ باغپت کھلاڑیوں نے ہمیشہ ریاست کا افتخار بڑھایا ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری لی۔یہاں انہوں نے تقریبا 30کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازہ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.