سماج وادی پارٹی کے دور اقتدار میں اس وقت کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے 'آسرا آواس یوجنا' کے تحت غریبوں کو گھر بنا کر دیا تھا۔ لیکن یہاں بجلی کا کام مکمل نہیں ہوا تھا، تب سے اب تک یہاں کے لوگ بغیر بجلی کے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
یہاں کے لوگ اس ترقی یافتہ دورمیں بھی 4 برسوں سے اندھیرے میں زندگی بسر کررہے ہیں، گھر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ان کے گھروں میں پنکھے تو ہیں لیکن بجلی نہیں، یہاں تک کہ انہیں موبائل چارج کرنے کے لیے دوسرے محلے میں جانا پڑتا ہے۔