اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ کوارسی کے علاقے گو چارا کے رہائشی فیروز کی بچی علینہ جس کی عمر 9 سال بتائی جارہی ہے جو بول اور سن نہیں سکتی اپنے محلے سے ہی کھیل کے دوران 28 مارچ کو لاپتہ ہو گئی۔ جس کے بعد علینہ کے والد نے اپنے رشتے داروں گھروں سے علینہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔Nine-year-old Alina missing From Aligarh
لاپتہ علینہ ایک غریب گھر سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کی والدہ رابیہ گھروں میں کام کرتی ہیں، رابیہ نے الزام عائد کرایا ہے کہ شکایت درج کرانے کوارسی تھانے گئی تو پولیس والوں نے ان پر ہی الٹا چلّایا اور کہا خود اپنے بچے کو سنبھال نہیں پاتے اور آجاتے ہیں لاپتہ کی شکایت درج کروانے، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک میری بچی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔'
علینہ کی والدہ نے بتایا میری 9 سال کی بچی سن اور بول نہیں سکتی جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان ہوں، میری بچی کے بغیر میرے روزے کیسے گزر رہے ہیں اور عید کیسے گزرے گی یہ میں ہی جانتی ہوں، میرے شوہر کا بھی ایکسیڈنٹ ہو گیا جس سے وہ اب چلنے پھر نہیں سکتے۔ علینہ کی والدہ نے بتایا میں نے آج ایس ایس پی دفتر میں ایک درخواست دی ہے اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ جلد ہی میری بچی مل جائے گی۔