سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (دوم) گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ ٹکیٹ کے ذاتی معاون ارجن بالیان نے شکایت درج کروائی ہے کہ نامعلوم شخص نے کسان رہنما کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق کال کرنے والے نے ٹکیٹ کو دھمکی دیتے ہوئے پوچھا کہ اسے مارنے کے لئے کتنے ہتھیاروں کی ضرورت ہوگی۔ ٹکیٹ کے مندر سے متعلق وائرل ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ دھمکی ملی۔
گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ "شکایت میں فون نمبر کی جانچ کی جارہی ہے اور فون کرنے والے کی شناخت کے لئے کوششیں جاری ہیں۔"
ایس پی نے کہا کہ "کوشامبی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 507 (ایک گمنام رابطے سے مجرمانہ دھمکی) کے تحت کیس درج کیا گیا۔"
افسر نے مزید بتایا کہ "پولیس فورس پہلے ہی غازی پور سرحد پر مظاہرہ کرنے والے مقام کے پاس مناسب تعداد میں تعینات کردی گئی ہے۔”
بی کے یو سے وابستہ کسان 28 نومبر سے غازی پور میں تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں، ان میں ہزاروں کسان شامل ہیں جن میں زیادہ تر پنجاب اور ہریانہ سے ہیں۔ ان کے علاوہ سرحدوں کے دیگر مقامات پر کسان دھرنے پر ہیں۔