ETV Bharat / state

مظفرنگر: ان لاک 5.0 میں اسکول کھولنے کی تیاریاں شروع - مظفرنگر میونسپلٹی اسکول

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ان لاک 5 میں 19 اکتوبر سے اسکول کھلنا شروع ہوجائیں گے۔ کورونا کے دوران بند ہوئے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی مشق تیز ہوگئی ہے۔ جس کے لئے وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے کے لئے کچھ اہم رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں۔

Muzaffarnagar: Preparations for opening school in Unlock 5 have started
مظفر نگر: انلاک 5 میں اسکول کھولنے کی تیاریاں شروع
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 9:23 PM IST

وزارت تعلیم نے ریاست اور مرکز کے علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت صفائی اور حفاظت کے انتظامات کریں تاکہ طلبہ حکومت کے رہنما اصولوں کے مطابق جسمانی اور معاشرتی فاصلے کے ساتھ اسکول آسکیں۔

مظفرنگر: انلاک 5 میں اسکول کھولنے کی تیاریاں شروع

آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ ظفر اقبال نے اس بارے میں مظفرنگر کے میونسپلٹی اسکول کی پرنسپل سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اسکول 19 اکتوبر سے کھلنے والا ہے۔ ہم رہنما اصول کے مطابق ہی اسکول کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صرف 50 فیصد بچوں کو اسکول میں آنے دیا جائے گا اور اس میں ان کے والدین کی اجازت ضروری ہوگی۔ اسکول میں آنے والے بچّوں کی پہلے تھرمل اسکیننگ ہوگی، اس کے بعد ماسک اور سینیٹائزر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

ہم نے معاشرتی دوری کا خیال رکھتے ہوئے سیٹ لگائی ہیں تاکہ بچوں میں معاشرتی فاصلہ بنا رہے۔ کلاسز کے باہر سینیٹائزر رکھے گئے ہیں۔ ان سبھی انتظامات کو اس وجوہات کے ساتھ استعمال میں لایا جا رہا ہے کہ کسی بھی طرح سے اس کورونا وبا کی چین کو توڑا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.