ریاست اترپردیش میں ضلع مظفر نگر کے تھانہ منصور پور کی پولیس ٹیم نے گذشتہ رات منصور پور شاہ پور روڈ پر واقع راکھی پبلک اسکول کے قریب سے چھاپہ ماری کر کے چار شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
جن کے پاس سے پولیس کو دو تمنچہ ،دو زندہ کارتوس ،دو کارتوس کا کھوکھہ ،315 بور پسٹل ،دو غیر قانونی چاقو،1540 روپے نقد ،دو موبائل ، کے ساتھ ایک اے ٹی ایم برآمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق تحویل میں لیے گیے ملزمین میں جاوید عرف کالو ،وکرنت عرف رجت،سلمان ، راجہ ،شامل ہیں جو مظفر نگر تھانی ختولی کے رہائشی ہیں۔
گزشتہ دنوں پکڑے گئے بدمعاشوں نے مظفر نگر تھانہ علاقے میں لوٹ کا انجام دیا تھا، جس کے بنا پر پولیس انہیں جیل بھیج رہا ہے۔
وہی پولیس سینئر سپریٹنڈنٹ ابھیشیک یادو نے اس منصوبے سے خوش ہوکر منصور پور پولیس کو 25 ہزار روپے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔