ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔
آج بھی ضلع میں357 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 357 مثبت کیس پائے گئے ۔
آج 111 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 2730 ہو گئی۔
ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 9455 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔