بارہ بنکی: معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ سید عقیل الغروی کا کہنا ہے مسلمانوں کے لیے یہ صورتحال کوئی نئی نہیں ہے، ہمیشہ سے رہی ہے اور آگے بھی جاری رہے گی، یہ دنیا مسلمانوں کے لیے امتحان گاہ ہے، اس لیے مسلمانوں کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے، لندن کے رہنے والے آیت اللہ سید عقیل الغروی بدھ کو ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایک مجلس سے خطاب کرنے پہونچے تھے، اس دوران ای ٹی وی بھارت سے مسلم مسائل پر گفتگو کی۔ Exclusive Interview with Ayatullah Sayyid Aqeel Al Gharavi
اسلام کے خطرے میں ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اسلام ایک سچا دین ہے، فطری دین ہے. آسمانی دین ہے، اور ایسا کوئی بھی دین کبھی ختم نہیں ہوگا، دین باقی ہے اور باقی رہے گا، لیکن مسلمانوں کو امتحان کامیاب ہونا ہوگا۔ پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کے بعد پیدا ہوئی صورتحال سے مسلمانوں کی شبیہ پر آٹھ رہے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں نہیں سکھاتا ہے کہ دوسرے مذہبی رہنماؤں کی شان میں گستاخی کریں، اس لیے دوسرے لوگوں کو بھی یہ نہیں کرنا چاہیے. لیکن اس کے باوجود مسلمانوں کو صبر سے کام لینا چاہیے۔