ETV Bharat / state

Murder in Shravasti شراوستی میں بی جے پی یوا مورچہ لیڈر کا قتل - شراوستی کرائم نیوز

اتر پردیش کے شراوستی میں کچھ لوگوں نے دشمنی کی وجہ سے کوٹیدار پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ جس میں کوٹیدار کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والا شخص بی جے پی یوا مورچہ کا لیڈر تھا۔ kotedar killed in shravasti

شراوستی میں بی جے پی یوا مورچہ لیڈر کا قتل

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 4:08 PM IST

بہرائچ: اترپردیش کے ضلع شراوستی کے بھنگہ کوتوالی علاقے میں رنجش کے چلتے بی جے پی یوا مورچہ لیڈر کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ کوتوالی علاقہ بھنگہ کے سمری چکپہانی باشندہ کوٹیدار ماتا پرساد گپتا عرف کریا(30) پر منگل کی دیر رات کچھ لوگوں نے جان لیوا حملہ کردیا تھا جس میں کوٹیدار شدید طور سے زخمی ہوگیا تھا۔ اہل خانہ نے زخمی کو ضلع اسپتال بھنگہ میں داخل کرایا تھا جہاں اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال بہرائچ کے لئے ریفر کردیا تھا۔ اس کے بعد بہرائچ سے بھی اسے ٹراما سنٹر لکھنؤ بھیج دیا گیا۔ اہل خانہ بدھ کو اسے لے کر لکھنؤ جاررہے تھے کہ راستے میں اس کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ کی تحریر پر پولیس نے گاؤں کے ہی تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔ قتل کی وجہ پرانی رنجش بتائی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی بی جے پی یوا مورچہ کا نائب ضلع صدر تھا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ وہیں یوپی کے ضلع باندہ میں میاں بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول کا والد قتل کے بعد سے فرار ہے۔ فی الحال پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Murder in MP مدھیہ پردیش میں دوستوں کے درمیان تنازع، ایک کا قتل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.