ETV Bharat / state

BSP MP Afzal Ansari Convicted رکن پارلیمان افضل انصاری کو چار برس قید کی سزا - Brother Afzal Sentenced to 4 Yrs Imprisonment

غازپور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے 15 برس پرانے کیس میں مختار انصاری اور ان کے بھائی افضل انصاری پر فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے گینگسٹر ایکٹ کیس میں مختار انصاری کو 10 سال کی سزا سنائی ہے۔ جب کہ افضل انصاری کو چار برس قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا ہے۔ Afzal Ansari Sentenced to 4 Yrs Imprisonment

mukhtar-ansaris-brother-afzal-ansari-sentenced-to-4-yrs-imprisonment
رکن پارلیمان افضل انصاری کو چار برس قید کی سزا
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 4:03 PM IST

Updated : Apr 29, 2023, 4:11 PM IST

غازی پور: مختار انصاری کے بعد ان کے بھائی افضل انصاری کو بھی گینگسٹر ایکٹ کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ غازی پور ایم پی ایم ایل اے عدالت نے افضل انصاری کو چار برس کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ عدالت نے ان پر ایک لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سزا کا اعلان ہوتے ہی افضل انصاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے، سزا کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی رکن پارلیمنٹ جانا طے ہے۔

بتا دیں کہ اس سے قبل مختار انصاری کو غازی پور کے ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے گینگسٹر کیس میں قصوار قرار دیا ہے۔ عدالت نے انہیں دس برس کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ان پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ساتھ ہی مختار کے بھائی اور بی ایس پی ایم پی افضل انصاری کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ آج سماعت کے دوران مختار انصاری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے، جب کہ افضل عدالت میں پیش ہوئے۔

مختار اور افضل پر یوپی کے مشہور کرشنانند رائے قتل کیس اور تاجر نند کشور رنگٹا کے اغوا کے بعد گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں افضل انصاری اور اس کے بھائی انصاری اور بہنوئی اعجاز الحق کے خلاف سنہ 2007 میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اعجازالحق انتقال کرگئے ہیں۔ اس معاملے کی سماعت یکم اپریل کو مکمل ہوئی۔ پہلے اس معاملے میں فیصلہ 15 اپریل کو آنا تھا، لیکن بعد میں اس کی تاریخ بڑھا کر 29 اپریل کر دی گئی۔ اس معاملے میں غازی پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں سنہ 2012 میں ٹرائل شروع ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 29, 2023, 4:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.