ETV Bharat / state

لکھنؤ میں 'گرم مصالحہ' پر سیمینار

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں مصالحے کی کھیتی میں اضافہ کے پیش نظر کسانوں کے لیے 'گرم مصالحہ' کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔

Breaking News
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 7:19 PM IST

سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اتر پردیش میں گندم، دھان، گنا، چنا، سرسوں وغیرہ کی کاشتکاری خوب ہوتی ہے، لیکن اس سے کاشتکاروں کو زیادہ فائدہ نہیں ہوتا ہے۔

اتر پردیش منڈی بورڈ کے ڈائیرکٹر راجیو شریواستو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت سے دوران بتایا کہ اگر ریاست کے کسان بھی مصالحے کی کھیتی کریں، تو انہیں اچھی قیمت ملے گی اور ان کی آمدنی میں بھی خوب اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ مصالحے کی کھیتی کے لیے کاشتکاروں کو سبسڈی بھی دستیاب ہے، جس کے سبب کاشت کار زیادہ منافع کما سکیں گے۔

واضح رہے کہ یوپی میں پیاز، لہسن، دھنیا، مرچ وغیرہ کی کھیتی کافی زیادہ ہوتی ہے، لیکن کسان ان کا فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔

راجیو شریواستو نے بتایا کہ منڈی بورڈ نے ایسا انتظام کر رکھا ہے کہ جہاں پر کسان ہوتے ہیں، وہیں بڑے کاروباری جاکر ان کے مصالحے کو خرید لیتے ہیں۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ کسانوں کو بازار لے جانے کا کرایہ نہیں لگتا اور منافع زیادہ ہوتا ہے۔

Intro:اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں گرم مسالہ عنوان پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس کے ذریعے کاشتکاروں کو یہ بتایا کہ وہ کیسے مسالے کی کھیتی کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں؟

Body:"اسپائس کانفرنس اینڈ پشتو ایکسپو 2019" سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اتر پردیش میں گندم، دھان، گنا، چنا، سرسوں وغیرہ کی کاشتکاری خوب ہوتی ہے، لیکن اس کے بنسبت کاشتکاروں کو زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔

اتر پردیش منڈی بورڈ کے ڈائریکٹر راجیو شریواستو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت سے دوران بتایا کہ اگر یوپی کے کسان بھی مسالے کی کھیتی کریں، تو انہیں اچھی قیمت ملے گی اور ان کی آمدنی میں زیادہ اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ مسالے کی کھیتی کے لیے کاشتکاروں کو سبسڈی بھی مہیا ملتی ہے، تاکہ کم پیسوں میں کاشت کاری کرکے زیادہ منافع کما سکیں۔

واضح رہے کہ یو پی میں پیاز، لہسن، دھنیا، مرچ وغیرہ کی کھیتی کافی زیادہ ہوتی ہے، لیکن کسان ان کا فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔

Conclusion:راجیو شریواستو نے بتایا کہ منڈی بورڈ ایسا انتظام کر رکھا ہے کہ جہاں پر کسان ہوتے ہیں، وہیں بڑے دوکاندار کے لوگ جاکر ان کے مسالے کو خرید لیتے ہیں۔

اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ کسانوں کو بازار لے جانے کا بھاڑا نہیں لگتا اور فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.