ایس ٹی حسن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 20 دسمبر کو جمعہ کی نماز کے بعد جامع مسجد کے پارک میں احتجاجی جلسے میں کثیر تعداد میں لوگ شرکت کریں ۔
اس جلسے میں علماء کرام اور ائمہ بھی شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی ۔
اس احتجاجی جلوس میں لوگ کالی پٹی باندھ کر کثیر تعداد میں شامل ہوں۔
ساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں کالے غباروں کا انتظام کر لیں اور ہم اس کے لیے وقت بتائیں گے کہ ان غباروں کو کب چھوڑنا ہے، اس کام کو گھر کی خواتین انجام دیں۔
رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے کہا کہ اس احتجاجی جلوس میں احتیاط برتنے کی اپیل کی کیونکہ شرپسند عناصر اس میں خلل ڈال سکتے ہیں۔
ایسا کچھ بھی نہیں کریں جس سے ماحول خراب ہوں۔