مرادآباد: مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے وزیر اعظم مودی کے بی جے پی لیڈروں کو مسلم سماج پر بیان دینے سے منع کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب الیکشن قریب آرہا ہے اس لیے وہ اس طرح کی باتیں کررہے ہیں، بہتر ہے کہ مسلمان یہ سمجھیں کہ وہ ہم سب کے وزیراعظم ہیں، ان کا یہ بیان خوش آئند ہے۔ ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید کہا کہ انہیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پچھلے کچھ دنوں میں مسلمانوں کے دل بدل گئے ہیں، پارلیمنٹ سے بل پاس ہوئے ہیں، چاہے وہ تین طلاق ہو، سی اے اے، 370، اس کے علاوہ، تعلیم اور مسلم یونیورسٹی کی فنڈنگ کم کر دی گئی، مولانا آزاد سکالرشپ ختم کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم یہ بھی تو دیکھیں۔ مودی جی بی جے پی کو سماجی تحریک کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے، بی جے پی ایک سیاسی پارٹی ہے، یہ سارے کھیل آنے والے 2024 کے انتخابات کے لیے کھیلے جا رہے ہیں۔ اگر ہم سوشلزم کی راہ پر چلتے ہیں تو یہ سب کچھ نہیں ہوتا اس سماجی تحریک کے بارے میں غریبوں سے پوچھیں کہ انہوں نے ان کے منہ سے روٹی چھین لی ہے۔
مزید پڑھیں:MP Dr ST Hasan رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کی بی جے پی پر تنقید