ڈاکٹر احتشام وقار (آئی پی ایس) نے سول سروس امتحان کی تیاری سے متعلق طلبہ سے کہاکہ' امتحان میں کامیابی کے لیے مثبت مسابقتی ذہن ہونا چاہیے، امیدواروں کو روزانہ اخبارات کا مطالعہ کرنا چاہیے اور تحریری صلاحیت مضبوط ہونی چاہیے۔'
آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر عمران سلیم نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 'آر سی اے اپنے طلبہ کو تمام مطلوبہ و رہنمائی سہولیات فراہم کرنے کے تئیں پابند عہد ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'اے ایم یو کے طلبہ و طالبات میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں اور وہ سول سروسز جیسے مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، بشرطیکہ منصوبہ بند طریقے سے تیاری اور محنت کی جائے'۔
- مزید پڑھیں: اے ایم یو: آر سی اے کے تین طلبہ نے سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کی
- بغیر کوچنگ کے یو پی ایس میں کامیابی حاصل کرنے والی صدف چودھری
ڈاکٹر صائمہ شاداب، اسسٹنٹ پروفیسر آر سی اے نے پروگرام کی نظامت کی اور ڈاکٹر جہانگیر چوہان اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر سی اے نے اظہار تشکر ادا کیا۔
پروگرام میں اے ایم یو ویمنس کالج اور یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔