ETV Bharat / state

Moradabad People Condole Demise Of Heeraben وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی نشست

مرادآباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ Moradabad People Condole Demise Of Heeraben

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی نشست

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 12:43 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی نشست

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد شہر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ساتھ ہی ایک تعزیتی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مرادآباد کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے وزیر اعظم کی والدہ کے لیے دعا کی گئی۔ مرادآباد کے مولانا محمد ناظم اشرفی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کے انتقال پر کوہ نور علاقہ میں مسلم کمیونٹی کے معززین کے ساتھ ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا اور ان کے لیے خصوصی دعا کی۔

مولانا محمد ناظم اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا تعلق کسی ایک سیاسی جماعت یا کسی ایک معاشرے سے نہیں ہوتا بلکہ وزیراعظم کا تعلق پورے ملک سے ہوتا ہے اور ماں سب کے لیے ماں ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم وزیر نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا اور ہیرا بین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مولانا ناظم اشرفی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہمارے ملک کے وزیر اعظم ہیں، ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، اسی مناسبت سے یہ تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا ہے اور ان کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ Moradabad People Condole Demise Of Heeraben

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا 100 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن بڑھتی عمر کے سبب ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ دنوں والدہ سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم احمد آباد پہنچے اور وہاں سے والدہ کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال گئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھی۔ Pm Modi mother Heeraben Modi passes away at age of 100

یہ بھی پڑھیں : Modi's Mother No More وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.