ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں یوم آزادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں آج ناردن ریلوے مینس یونین کے مرادآباد ریلوے ڈیویژن کے صدر راجیش کمار چوبے نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ذریعہ ملک بھر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے مجاہدین آزادی کو سلام، جنہوں نے اپنے وطن ہندوستان پر جان قربان کر اس ملک کو آزاد کروایا۔
ناردن ریلوے مینس یونین مرادآباد ریلوے ڈیویژن کے صدر راجیش کمار چوبے نے مزید کہا کہ جس طرح سے انڈین آرمی ملک کے لیے کام کرتی ہے اسی طرح سے ریلوے محکمہ بھی عوام کے لئے کام کرتا ہے۔ مرادآباد ریلوے ڈیویزن ناردن ریلوے مینس یونین ریلوے کی نجی کاری کی مخالفت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:مرادآباد: انڈین ریلوے کی نجکاری کی مخالفت
ناردن ریلوے مینس یونین کی طرف سے سبھی ملک کے باشندوں کو یوم آزادی کی بہت بہت مبارکباد۔ انڈین ریلوے نے بھی ملک کی آزادی میں اپنی قربانی دی ہے اور ملک کو آزاد کرنے میں مدد کی تھی۔ ریلوے کے ان سبھی ملازمین کو سلام، جنہوں نے ملک کی آزادی میں اپنی جان قربان کی۔