صولت علی نے مرادآباد سے سنہ 1996 میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ سے اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کی تھی۔
صولت علی نے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیس یادو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اکھلیش نے انھیں اس لوک سبھا کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا اور ٹکٹ نہ دے کر انہوں نے ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے جس کی بنا پر انھوں نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے صولت علی کے اس فیصلے سے سماجوادی پارٹی کو مراد آباد میں ایک بڑا جھٹکا لگا ہے صولت علی شیخ برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور مرادآباد لوک سبھا میں شیخ برادری کے تقریر ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹ ہیں۔
صولت علی نے ابھی تک کسی بھی پارٹی میں جانے کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن یہ مانا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی کانگریس کا دامن تھام سکتے ہیں۔