سکندرآباد: سکندرآباد رکن پارلیمان و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اپنے حلقہ سے گمشدگی پر حلقہ کی عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ سوریا نگر شیخ پیٹ کی عوام نے رکن پارلیمان کشن ریڈی کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔ اس پرامن احتجاج میں کشن ریڈی کی گمشدگی کے پوسٹر حلقہ کے مختلف کالونیوں میں لگائے گئے ہیں۔ Missing MP Secunderabad Kishan Reddy
اس موقع پر جوبلی ہلز فورم کالونی صدر آصف حسین سہیل نے کہا کہ 2019 کے انتخابات کے بعد رکن پارلیمان جی کشن ریڈی اپنے حلقہ سے لاپتہ ہیں اور عوامی مسائل میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ جب کہ عوام کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ ان کا نمائندہ حلقہ کے علاقہ کے مسائل سے واقف ہو اور انہیں دور کرنے کی کوشش کرے۔
یہ بھی پڑھیں:
اور پارلیمان حلقہ سکندرآباد میں سرکاری اسکولوں دوخانہ بلدی، برقی، آبارسانی کے مسائل ہے- جس کی وجہ سے حلقہ کی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ شیخ پیٹ حلقہ میں اقلیتی علاقے ہیں جس کی وجہ اس حلقہ کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔